حیدرآباد۔20۔فروری(اعتماد نیوز)آج چار ریاستی وزرا نے ریاست میں صدر راج کو
نافذ نہ کرنے اور حکومت کے قیام کا موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے ریاستی
گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے ملاقات کی۔چنانچہ ان وزرا میں سے ریاستی وزیر
فینانس آنم رام نارائن ریڈی‘ کنا لکشمی نارائنا صدر پردیش بی ستیہ نارائنا
‘
اور وزیر مال رگھو ویرا ریڈی شامل ہیں۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ اس
وقت ریاست میں صدر راج کا نفاذ عوام کے لئے مناسب ثابت نہیں ہوگا۔ انہیں
حکومت کے قیام کا موقع دیا جائے۔ تاہم صدر پردیش نے میڈیا سے کہا کہ انہوں
نے گورنر سے ملاقات کی تاہم حکومت کے قیام سے متعلق کی گئی بات چیت کی
اطلاع کو مسترد کر دیا۔